• home_developer_thumb_slider_1

    نسب نامہ

    حضورِاقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا نسب شریف والد ماجد کی طرف سے یہ ہے:

    حضرت محمد صلی الله عليه وسلم بن عبدالله بن عبدالمطلب بن هاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مره بن کعب بن لوی بن غالب بن فهر بن مالک بن نضر بن کنانه بن خزيمه بن مدرکه بن الياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان ۔

    مزید ۔ ۔ ۔ ۔
  • home_developer_thumb_slider_2

    اصحابِ فیل کا واقعہ

    حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی پیدائش سے صرف پچپن دن پہلے یمن کا بادشاہ ’’ ابرہہ ‘‘ ہاتھیوں کی فوج لے کر کعبہ ڈھانے کے لئے مکہ پر حملہ آور ہوا تھا۔ اس کا سبب یہ تھا کہ ’’ ابرہہ ‘‘ نے یمن کے دارالسلطنت ’’ صنعاء ‘‘ میں ایک بہت ہی شاندار اور عالی شان ’’ گرجا گھر ‘‘ بنایا اور یہ کوشش کرنے لگا کہ عرب کے لوگ بجائے خانہ کعبہ کے یمن آ کر اس گرجا گھر کا حج کی ۔۔۔

    مزید ۔ ۔ ۔ ۔
  • home_developer_thumb_slider_3

    برکات نبوت کا ظہور

    جس طرح سورج نکلنے سے پہلے ستاروں کی روپوشی، صبح صادق کی سفیدی، شفق کی سرخی سورج نکلنے کی خوشخبری دینے لگتی ہیں اسی طرح جب آفتاب رسالت کے طلوع کا زمانہ قریب آ گیا تو اطراف عالم میں بہت سے ایسے عجیب عجیب واقعات اور خوارق عادات بطور علامات کے ظاہر ہونے لگے جو ساری کائنات کو جھنجھوڑ جھنجھوڑ کر یہ بشارت دینے لگے کہ اب رسالت کا آفتاب اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہونے والا ہے ۔۔۔

    مزید ۔ ۔ ۔ ۔
  • home_developer_thumb_slider_4

    اولادِ کرام

    اس بات پر تمام مؤرخین کا اتفاق ہے کہ حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی اولاد کرام کی تعداد چھ ہے۔ دو فرزند حضرت قاسم و حضرت ابراہیم اور چار صاحبزادیاں حضرت زینب و حضرت رقیہ و حضرت ام کلثوم و حضرت فاطمہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہم) لیکن بعض مؤرخین نے یہ بیان فرمایا ہے کہ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے ایک ۔ ۔ ۔

    مزید ۔ ۔ ۔ ۔
  • home_developer_thumb_slider_4

    عالم جمادات کے معجزات

    ہم پہلے تحریر کر چکے ہیں کہ حضورشہنشاہ کونین صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے معجزات کی حکمرانی کا پرچم عالم کائنات کی تمام مخلوقات پر لہرا چکا ہے۔ چنانچہ چند آسمانی معجزات کا تذکرہ تو ہم تحریر کرچکے ہیں اب مناسب معلوم ہوتا ہے کہ روئے زمین پر ظاہر ہونے والے بے شمار معجزات کی چند مثالیں بھی تحریر کردی جائیں تا کہ ن ۔۔۔

    مزید ۔ ۔ ۔ ۔
  • home_developer_thumb_slider_4

    حجۃ الوداع

    اس سال کے تمام واقعات میں سب سے زیادہ شاندار اور اہم ترین واقعہ ” حجۃ الوداع ” ہے۔ یہ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا آخری حج تھا اور ہجرت کے بعد یہی آپ کا پہلا حج تھا۔ ذوقعدہ ۱۰ ھ میں آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے حج کے لئے روانگی کا اعلان فرمایا۔ یہ خبر بجلی کی طرح سارے عرب میں ہر طرف پھیل گئی اور تمام عرب شرفِ ہمرکابی کے لئے اُمنڈ پڑا ۔۔۔

    مزید ۔ ۔ ۔ ۔

کتابیں

شانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ میں اولاد آدم میں بہترین گروہ میں بھیجا گیا یکے بعد دیگرے گروہ حتی کہ میں اس گروہ سے ظاہر ہوا جس میں سے میں پہلے سے تھا
(بخاری)

Recently Updated Pages